ھ* سابقہ حکومتوں کا رونا رونے والے موجودہ حکمران اپنے کرتوتوں کا حساب دیں ،امیرالعظیم
:موجودہ حکومت نواز ، زرداری اور مشرف دور کاتسلسل ہے ، چوروں نے آپس میں مک مکا کر لیا ہے،جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی
بدھ 26 فروری 2020 21:31
(جاری ہے)
وزیراعظم نے اب تک اپنا کوئی ایک وعدہ پورا نہیں کیا جس سے عوام کے اندر مایوسی بڑھتی جارہی ہے ۔
حکومت روزگار اورچھت دینے کی بجائے روزانہ لوگوں کو بے روزگار اور چھت سے محروم کر رہی ہے ۔ جماعت اسلامی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف سڑکوں پرنکل آئی ہے قوم چوروں ، ڈاکوں ، مہنگائی اور بے روزگاری سے نجات چاہتے ہوں تو جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔ وہ دیر پائیں تیمر گرہ میںمہنگائی کے خلاف عوامی مارچ سے خطا ب کر رہے تھے ۔ عوامی مارچ سے امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان ، امیر جماعت اسلامی دیر پائیں اعزاز الملک افکاری ، سابق ممبران قومی اسمبلی صاحبزادہ یعقو ب خان ، مولانا اسد اللہ نے بھی خطا ب کیا۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر مظفر سید ، سابق ممبرصوبائی اسمبلی سعید خان ، سلطنت یار ، ملک بہرام خان اور دیگر قائدین بھی موجود تھے ۔ امیر العظیم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کرپشن نے پورے نظام کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکاجائے۔ حکمرانوں کی غلط حکمت عملی اور ذاتی مفادات پر مبنی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان آج مسائلستان بن چکا ہے۔لوگوں کو کسی قسم کاکوئی ریلیف میسرنہیں۔ملکی معیشت تباہ وبرباد ہوچکی ہے۔انہوںنے کہا کہ حکومت میں بد دیانت ، خود غرض اور کرپٹ لوگ بیٹھے ہوں تو ملک ترقی نہیں کرتے ۔ وزیراعظم چوروں کو پکڑنے اور ان کا محاسبہ کرنے کی بات کرتے ہیں مگر اپنے پیاروں، جنہوں نے آٹے چینی کا بحران پیدا کر کے غربت کے مارے عوام سے اربوں روپے لوٹ لیے ہیں ، کو پکڑنے کو تیار نہیں ۔ وزیراعظم خود بتائیں کہ احتساب کا کوئی نظام ان حالات میں کیسے کامیاب ہوسکتاہے ۔انہوںنے کہا کہ جماعت اسلامی کے لوگ صاف ستھری شہرت کے حامل اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہیں۔ملک میں اگر کوئی جماعت موروثیت سے پاک ہے تو وہ صرف اور صرف جماعت اسلامی ہے۔مزید اہم خبریں
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.