احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کرلیا ، 10 مارچ کو فیصلہ سنایا جائے گا

جمعرات 27 فروری 2020 13:46

احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کرلیا ، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کرلیا ، 10 مارچ کو فیصلہ سنایا جائے گا۔ جمعرات کو احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست پر حتمی دلائل مکمل فیصلہ محفوظ کیاگیا اور بریت کی چار درخواستوں پر فیصلہ سنانے کی تاریخ مقرر کر دی گئی ، 10 مارچ کو فیصلہ سنایا جائے گا۔

یاد رہیکہ نندی پور ریفرنس میں عدالت ڈاکٹر بابر اعوان کو پہلے ہی بری کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

10 مارچ کو راجہ پرویز اشرف، شمائلہ محمود، مسعود چشتی اور دیگر ایک ملزم کی درخواست پر فیصلہ سنایا جائے گاقبل ازیں وکیل نے کہاکہ ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ کے بیان کے مطابق پراجیکٹ میں تاخیر وزارت پانی و بجلی نے نہیں بلکہ وزارت قانون نے کی۔ وکیل راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ ریفرنس میں راجہ پرویز اشرف پر کرپٹ پریکٹس کا کوئی الزام نہیں لگایا گیا۔ وکیل نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانت اسی دلیل پر ہوئی کہ انہوں نے کوئی رشوت نہ ہی مالی فائدہ لیا۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ راجہ پرویز اشرف کو ریفرنس کے ان الزامات سے بری کیا جائے۔