کورونا وائرس :تہران میں نماز جمعہ منسوخ کرنے کا اعلان

وائرس دنیا کے 44 ممالک میں پھیل چکا ہے ‘ جاپان، اٹلی، جنوبی کوریا اور آسٹریلیا نے ایمرجنسی کا اعلان کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 27 فروری 2020 23:36

کورونا وائرس :تہران میں نماز جمعہ منسوخ کرنے کا اعلان
تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 فروری۔2020ء) کورونا وائرس وباءکی وجہ سے ایرانی حکام نے تہران میں نماز جمعہ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ وائرس سے ایران میں ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی،ایران میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کی وجہ سے نماز جمعہ کے اجتماعات منسوخ کردیے.ایران کے وزیر صحت سعید نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جمعہ کے روز مذہبی اجتماعات منسوخ کردیے گئے ہیں تاہم مقدس مقامات کے لیے آنے والے زائرین کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازمی ہوگا.وزیر صحت نے کہا کہ زائرین کے لیے ضروری ہوگا کہ مقدس مقامات میں آنے سے قبل وہ جراثم کش صابن سے اچھی طرح ہاتھ دھوئیں اور ماسک پہنیں.

(جاری ہے)

عالمی ماہرین نے ایران میں کورونا وائرس سے متعلق اقدامات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے لیکن تہران نے دعویٰ کیا ہے کہ صورتحال بہتری کی جانب ہے.انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ تمام حکامات واپس لے لیے جائیں یا پھر مزید سخت کردیے جائیں. ایران میں کورونا وائرس سے تاحال 26 افراد ہلاک ہوچکے ہیںوزارت صحت کا کہنا ہے گزشتہ 24 گھنٹے میں 7 اموات ریکارڈ کی گئیں وزارت کے ترجمان نے تصدیق کی کہ مزید 106 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے.پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ امور کی کمیٹی کے سربراہ مجتبیٰ زولنور بھی نئے کورونا وائرس کے شکار ہیںایرانی حکام نے ملک بھر میں کانسرٹ اور فٹ بال میچز پر پابندی لگا دی اور متعدد صوبوں میں اسکول اور جامعات کو بند کردیاگیا ہے.حکام نے عوام کو غیر ضروری طور پر گھر سے نہ نکلنے سے ہدایت کی ‘ایرانی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے چینی شہریوں کے ملک میں داخلے پرپابندی عائد کردی ہے.برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد26جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 245 ہوگئی ہے جو کہ چین سے باہر اس وائرس سے اموات کی سب سے بڑی تعداد ہے.

ایران کی خاتون نائب صدر معصومہ ابتکار بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں معصومہ ابتکار کے ٹیسٹ میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے.ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی کے مطابق چین سے 20 ہزار کے لگ بھگ کورونا وائرس کٹس اور دیگر سامان جمعہ تک ایران پہنچ جائیں گے‘دریں اثناءدنیا کے مختلف ممالک بشمول ، جاپان، اٹلی، جنوبی کوریا اور آسٹریلیا نے کورونا وائرس وبا سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی کا نفاذ کردیا ہے کورونا وائرس دنیا کے 44 ممالک میں پھیل چکا ہے جہاں اس سے اب تک 3246 افراد متاثر اور 51 اموات ہوئی ہیں.جاپان میں ٹورسٹ بس میں سوار مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ہنگامی ٹوکیو میں بڑے اجتماعات اور کھیلوں کے پروگرام دو ہفتے کے لیے منسوخ کردیے ہیں جاپان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 200 ہوگئی ہے‘آسٹریلیا کے وزیراعظم سکاٹ موریسن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ہسپتالوں کو ادویات کا اسٹاک رکھنے اور دیگر ضروری سامان تیار رکھنے کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں.امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے نائب صدر مائیک پنس کو امریکہ کا کورونا رسپانس کا انچارج مقرر کردیا ہے امریکہ میں اب تک 59 کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں.پیرس میں فرانسیسی صدر عمانوئل میکرون نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے فرانس کو بحران کا سامنا ہے وبائی مرض فرانس پہنچنے والا ہے‘دریں اثنا یونان میں کرونا وائرس کے 2 نئے کیس منظرعام پر آ گئے ہیں وائرس کی وجہ سے یونان میں سالانہ تہوار بھی منسوخ کردیا گیا ہے ڈنمارک اور اسرائیل میں بھی کورونا وائرس کے ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے ہیں.جنوبی کوریا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1261 اور ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے اٹلی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 453 اور ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی.واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایران کے شہر قم میں کورونا وائرس سے 2 افراد ہلاک ہو نے پرامریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو نے ایران سے کورونا وائرس سے متعلق حقائق ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا تھاانہوں نے کہا تھا کہ امریکا، ایران کے اندر کورونا وائرس کی وبا پھیلنے سے متعلق تشویش ہے.علاوہ ازیں مائیک پومپیو نے چین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا تھا کہ بیجنگ نے کورونا وائرس کے متاثرین کی معلومات دینے سے میڈیا پر پابندی لگادی ہے انہوں نے کہا تھا کہ تمام ممالک بشمول ایران کورونا وائرس کے بارے میں حقائق منظر عام پر لائیں اور عالمی معاون تنظیموں سے تعاون کریں.
کورونا وائرس :تہران میں نماز جمعہ منسوخ کرنے کا اعلان