کورونا وائرس کے دونوں مریضوں کی حالت میں بہتری آرہی ہے، ظفر مرزا

جمعہ 28 فروری 2020 19:51

کورونا وائرس کے دونوں مریضوں کی حالت میں بہتری آرہی ہے، ظفر مرزا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے دونوں مریضوں کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے ٹوئٹرپرکہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے شکاردونوں مریض کی حالت میں استحکام اوربہتری آرہی ہے ، مریضوں سے منسلک اب تک جتنے بھی لوگوں کے ٹیسٹ لیے گئے وہ بھی منفی آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :