پاکستان قطر کا قابل اعتماد دوست ہے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے حق میں ہیں ،مشال ایم الانصاری
ہم پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے خواہش مند ہیں تاہم تجارت و سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے دونوں جانب سے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی،قونصل جنرل
جمعہ 28 فروری 2020 21:29
(جاری ہے)
قطر کے قونصل جنرل نے اجلاس میں شریک کمرشل امپورٹرز کو قطر میں دستیاب کاروباری مواقعوں سے آگاہ کرتے ہوئے دعوت دی کہ وہ قطری تاجروں کے ساتھ رابطوں کو بڑھائیں اور مشترکہ کاروباری راہیں تلاش کریں تاکہ دوطرفہ تجارت کو فروغ دیا جاسکے۔
اس ضمن میں قطر قونصلیٹ پاکستانی تاجروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گا۔ قطری حکومت چاہتی ہے کہ پاکستان کے ساتھ تجارت کو بڑھایا جائے جس کے لیے ضروری ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں اور دونوں ملکوں کی مارکیٹوں کا جائزہ لے کر برآمدات کو فروغ دینے پر توجہ دیں۔پی سی ڈی ایم اے کے چیئرمین و سابق ڈائریکٹر کراچی اسٹاک ایکسچینج امین یوسف بالاگام والا نے قطری قونصل جنرل کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ تجارت کو بڑھانے کی قطری حکومت کی خواہش کو سراہا۔انہوں نے پاکستان کی مشکل وقت میں مدد کرنے اور پاکستانیوںکو بڑی تعداد میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی قطر کے لیے برآمدات کم جبکہ درآمدات زیادہ ہیں یعنی تجارت قطر کے حق میں ہے۔ امین یوسف بالاگام والا نے پاکستان کے سیاحت وزراعت کے شعبوں، سبزیوں اور پھلوں کی برآمدات کے بارے میں قطری قونصل جنرل کو دستیاب مواقعوں سے آگاہ کیا اور سرمایہ کاری پر زور دیتے ہوئے کہاکہ دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے ایک دوسرے کے ملکوں میں تجارتی وفود کا تبادلہ کیا جائے اور کیمیکلز، پلاسٹک کے شعبوں میں مینوفیکچرنگ کے لیے مشترکہ شراکت داری کی جائے جو دونو ںملکوں کی معیشت کے لیے فائدے مند ہے۔#متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.