تمباکو نوشی کے باعث پاکستان میں سالانہ ایک لاکھ 66ہزاراموات ہوتی ہیں

ہفتہ 29 فروری 2020 15:45

تمباکو نوشی کے باعث پاکستان میں سالانہ ایک لاکھ 66ہزاراموات ہوتی ہیں
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2020ء) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ تمباکو نوشی کے باعث پاکستان میں سالانہ ایک لاکھ 66ہزارافراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جبکہ ان امراض پر اٹھنے والے ا خراجات ایک سو 43 ارب روپے ہیں ۔

(جاری ہے)

سابق جنرل کمال اکبر نے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے ایک اجلاس کو بتایاکہ پاکستان کی 37فیصد آبادی تمباکو نوشی کی لت میں مبتلا ہے جو کہ انتہائی تشویشناک ہے ۔

تمباکو نوشی دل کی بیماریوں کی ایک اہم وجہ ہے اور دل کی بیماریوں کا علاج کافی مہنگا ہے جسے غریب اور متوست طبقہ برداشت نہیں کر سکتا۔ اُنہوں نے مزید بتایا کہ تمبا کو کی تمام تر صورتحال کا خطرناک ترین پہلو ملک پر پڑنے والا صحت کے مسائل کا بوجھ ہے جو ایک سو 43 ارب روپے ہے جبکہ ان مصنوعات سے حاصل ہونے والی آمدنی 90 ارب روپے ہے جس سے صاف ظاہر ہے کہ قومی خزانے کو نقصان کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :