تفتان،15 روز سے پاکستان ہاؤس میں موجود تمام زائرین کلیئر قرار
ایران سے آنے والے تمام 252 زائرین کو 15 دنوں سے پاکستان ہاؤس میں رکھا گیا تھا ،ان کی اسکریننگ مکمل کی گئی
ہفتہ 29 فروری 2020 16:05
(جاری ہے)
فاطمہ جناح ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نور اللہ نے بتایا کہ تینوں افراد حال ہی میں ایران سے کوئٹہ پہنچے ہیں جو سر میں درد، بخار اور فلو کی شکایات پر فاطمہ جناح ہسپتال آئے ،ان افراد کا تفصیلی معائنہ کیا گیا ہے لیکن ان میں کورونا کی علامات نہیں پائی گئیں جس پر ان مریضوں کو احتیاطی تدابیر بتا کر گھر بھجوادیا گیا ہے۔
ادھر کسٹم حکام کے مطابق تفتان بارڈر پر پاکستان اور ایران میں تجارت ساتویں روزبھی بندرہی جس کے باعث ٹریڈ بندش کی وجہ سے تفتان میں کاروباری سرگرمیاں ختم ہوگئی ہیں، کاروبار نہ ہونے کے باعث تاجر برادری اور مزدور شہر چھوڑ کر جا رہے ہیں،اس کے علاوہ تفتان کے واحد سرکاری بینک کو بھی اسٹیٹ بینک کی ہدایات پربند کردیا گیا ہے۔تاجروں کے مطابق باڈر ٹریڈ کی بندش سے بے روزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا جس کی وجہ سے تفتان بازار بند ہو رہا ہے لہٰذا حکومت اس حوالے سے مناسب اقدامات کرکے مسئلہ حل کرے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.