پاکستان ہندو کونسل کی بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کی مذمت
ہفتہ 29 فروری 2020 18:00
(جاری ہے)
پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلی اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے بھارتی مسلمان اقلیتوں کے خلاف انسانیت سوز مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے نریندر مودی کو دور حاضر کا ہٹلر قرار دے دیا ہے۔
ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ مقامی اور عالمی میڈیا پر نشر کردہ ویڈیو کلپس دل دہلا دینے والے ہیں اور وہ بھارتی مسلمانوں کی بے بسی پر بہت دکھی ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں سرکاری سرپرستی میں انسانیت کا قتل عام کیا جارہا ہے، انسانیت کا درد رکھنے والے ہر شخص کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ پاکستان ہندو کونسل کے اجلاس میں بلوائیوں کی جانب سے جے شری رام کا نعرہ لگانے کی بھی مذمت کی گئی، ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ دنیا کا ہر مذہب انسانیت کا درس دیتا ہے اور دوسرے مذاہب کا احترام یقینی بنانے کی تلقین کرتا ہے۔ انہوں نے بھارت میں جے شری رام کا نعرہ لگانے والے بلوائیوں کو چیلنج کیا کہ وہ رامائن کا مطالعہ کریں اور بتایا جائے کہ ہندو دھرم میں کہاں لکھا ہے کہ معصوم انسانوں کے خلاف ایسا ہولناک ظلم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیت ہر ملک میں موجود ہے کچھ اختلافات کا ہونا فطری عمل ہے لیکن یہ ریاست کا فرض ہے کہ ملک میں بسنے والی اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے، افسوس کا مقام ہے کہ نریندر مودی نے ماضی میں بطور وزیر اعلیٰ گجرات میں مسلمان اقلیتوں کا خون بہایا اور اب وزیر اعظم بننے کے بعد دہلی سمیت پورے بھارت کو خون سے لہو لہان کردیا ہے ۔ڈاکٹر رمیش وانکوانی نے کہا کہ آج بھارتی مظلوم مسلمانوں کی حمایت نہ کرنے والے بھی ظالم ہیں۔ پاکستان ہندو کونسل کے اجلاس میں ایک بار پھر واضح الفاظ میں بھارتی شہریت ترمیمی بل کو مسترد کیا ۔ ڈاکٹر رمیش کمار نے مزید کہا کہ پاک سر زمین پر بسنے والا ہر ہندو پاکستان کو اپنی دھرتی ماتا سمجھتا ہے، کوئی محب وطن ہندو پاکستان کی شہریت چھوڑنے کا تصور نہیں کرسکتا۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.