ج*عوامی نیشنل پارٹی کی بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر بلوچ عوام کو مبارکباد

اتوار 1 مارچ 2020 22:25

ظ کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر بلوچ عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کلچر کسی بھی قوم کی تہذیب و تمدن کا عکاس ہوتاہے تمام اقوام کا اپنی ثقافت سے اٹوٹ رشتہ قائم ہوتا ہے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچا خان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں 2 مارچ کو بلوچ کلچر ڈے کے طور پر منانے پر تمام بلوچ عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا گیا ہے کلچر جو کسی بھی قوم کی تہذیب کا عکاس ہوتاہے بلوچ کلچر ہزاروں سال پرانی تہذیب ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوتے ہوئے اپنی کلچر کو فنا ہونے سے بچانے میں کلیدی کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :