تھانہ آبپارہ پولیس کی بڑی کارروائی‘ پتنگ فروش ڈیلر گرفتار‘ بھاری مقدار میں پتنگیں‘ ڈوریں اور دیگر اشیاء برآمد

اتوار 1 مارچ 2020 23:00

اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2020ء) ایس پی سٹی اسلام آبادسرفراز احمد ورک کی ہدایت پر تھانہ آبپارہ پولیس نے بڑی کارروائی کرکے پتنگ فروش ڈیلر کوگرفتار کر کے بھاری مقدار میں پتنگیں ڈوریں اور دیگر اشیاء برآمد کرلیں اور مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ آبپارہ پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف ایک کاروائی کے دوران پتنگ فروش ڈیلر وصال الرحمن کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں پتنگیں اور ڈور برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے وفاقی دارالحکومت میں ہر قسم کی پتنگ بازی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ کارروائی ایس پی سٹی زون سرفراز احمد ورک کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ آبپارہ ارشاد ابڑو معہ ٹیم نے کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے تمام پولیس افسران کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پتنگ بازوں کے خلاف سخت ایکشن لیں ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے چالان عدالت پیش کریں۔

متعلقہ عنوان :