
مودی حکومت کے خلاف اس کے اپنے ہی ملک کے ہندو جرمنی کی سڑکوں پر نکل آئے
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں مسلم مخالف فسادات کے خلاف جرمنی کے شہر برلن میں احتجاجی مظاہرے
اتوار 1 مارچ 2020 23:12

(جاری ہے)
برلن میں ہونے والے ایک احتجاج میں نہ صرف بھارتی شہریوں نے بلکہ یورپ کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
احتجاج میں شریک افراد نے نہ صرف ان حالیہ واقعات پر شدید الفاظ میں مذمت کی بلکہ مرنے والوں سے اظہار تعزیت بھی کیا۔ مقررین ان فسادات میں مارے جانے والے افراد کا ذکر کرتے ہوئے نہایت آبدیدہ تھے جن کو حالیہ دنوں میں بے دردی ہے مارا گیا۔ مقررین میں بھارت سے تعلق رکھنے والی ہندو طالبہ کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے خلاف یہ دنگے فسادات آج کا المیہ نہیں بلکہ بابری مسجد کا ڈھایا جانا یا گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام ہمیں یاد رکھنا چاہیئے۔ اور میں دل کی گہرائیوں سے بھارت کے ان حالات پر شرمندہ ہوں۔ ان مرنے والوں میں صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ ہمارے ہندو برادری کے افراد بھی شامل ہیں۔ آج کے اس حتجاج کو آرگنائز کرنے والے طالب علموں میں سے ایک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں بھارت و دنیا بھر سے مختلف قومیتوں اور مذاہب کے افراد جمع ہوئے ہیں ۔اور جو کچھ اس وقت بھارت میں ہورہا ہے وہ سراسر انسانی حقوق کے خلاف ہے اور ہمارا آئین بھی اس بات کی اجازت نہیں دیتا۔ اس کے علاوہ مقامی افراد نے احتجاج میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے گزشتہ دنوں جرمنی میں اسلام و فوبیا کا ذکر کرتے ہوئے ان واقعات کی سختی سے مذمت کی۔ احتجاج میں شامل افراد نے اپنے ہاتھوں میں مختلف طرح کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور مودی حکومت کے خلاف شیم شیم کے نعرے لگا رہے تھے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
فلسطینی کارکن محمود خلیل کا ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف 2 کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ
-
بھارت میں مودی حکومت کے خلاف ملک گیر ہڑتال، ایک دن میں معیشت کو 15 ہزار کروڑ کا نقصان
-
کویت میں لائیو شو کے دوران ڈیلیوری بوائے سیٹ پر پہنچ گیا
-
سپر مین ٹرمپ،وائٹ ہائوس نے امریکی صدر کی تصویر جاری کر دی
-
سعودی عرب کی آبادی تین کروڑ 53 لاکھ تک پہنچ گئی، غیرملکیوں کی شرح 44.4 فیصد
-
بٹ کوائن کی قیمت نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 16 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی
-
روس پر پابندیاں عائد کرنے کے اختیار کا بل کانگریس سے منظور کروا لیں گے، امریکی صدر
-
مہاتیرمحمد نے زندگی کے 100 برس مکمل ہونے کاتاریخی سنگ میل عبور کر لیا
-
ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ روکنے میں ناکامی پر سیکریٹ سروس کے 6 اہلکار معطل
-
محمود خلیل کا امریکی سرکاری اداروں پر2 کروڑڈالرہرجانے کا دعوی
-
مقروض باپ کی فیس بک پر بیٹی کے علاج کیلئے اپیل کے بعد خودکشی
-
امریکی دفاعی کمپنیوں نے سیکڑوں ڈرونز کے بیک وقت حملے کا توڑ ڈھونڈ لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.