ماحولیاتی تبدیلیوں اورکھاد کے استعمال بارے عالمی کانفرنس کل ہوگی

پیر 2 مارچ 2020 17:07

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2020ء) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کے شعبہ سوائل اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز ، اینگرو فریٹلائزرپر ائیو ٹ لمیٹڈ اور عرب پوٹاش کمپنی اردن (Jordan) کے تعاون سے انٹر نیشنل کانفرنس کا انعقادآج (3 مارچ بروز منگل) ہوگا، کانفرنس کے انعقاد کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں سے بہتر طریقے سے نمٹنے اور فصلوں میں پوٹاشیم کھاد کے سمارٹ استعمال کو بڑھاناہے۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل چیف سیکرٹری ایگری کلچر اینڈ رورل اکانومی پنجاب عارف انور بلوچ ہو نگے جبکہ صدا رت وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کریں گے۔کا نفرنس میں اردن کے پروفیسر ڈاکٹر منیر جے محمد رسن بھی شرکت کر یں گے۔

متعلقہ عنوان :