شہباز بھٹی کی برسی،پیپلزپارٹی رہنما ڈاکٹر صائمہ راجہ کا اسلام آباد میں دعائیہ تقریب کا اہتمام ، شمعیں روشن کی گئیں

منگل 3 مارچ 2020 00:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مارچ2020ء) سابق وفاقی وزیر شہید شہباز بھٹی کی برسی کے موقع پر پیپلزپارٹی کی رہنما ڈاکٹر صائمہ راجہ کی طرف سے دعائیہ تقریب G-7/1 اسلام آباد میں ہوئی اور شمعیں روشن کی گئیں۔

(جاری ہے)

تقریب میں پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید سبطل بخاری، ابرار رضوی، پیپلزپارٹی سٹی اسلام آباد کے صدر افتخار شہزادہ، پیپلزپارٹی مینارٹی ونگ کی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات ندا نذیر، فرخ قریشی، کشور راجہ، عمرخان، محمد علی شاہ سمیت پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے شہید شہباز بھٹی کی جمہوریت ، پارٹی اور انسانی حقوق کے لئے کی جانے والی جدوجہد پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ن