Live Updates

حکومت کی جانب سے ایل ٹی سی بسوں کو اسکریپ میں فروخت کیے جانے کی خبروں کی تردید

الزام عائد کیا گیا ہے کہ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی بسیں ان کی ملکیتی ملز کو سستے داموں فروخت کی گئیں، یہ الزام سراسر بے بنیاد ہے: وفاقی وزیر حماد اظہر

muhammad ali محمد علی منگل 3 مارچ 2020 00:43

حکومت کی جانب سے ایل ٹی سی بسوں کو اسکریپ میں فروخت کیے جانے کی خبروں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مارچ2020ء) حکومت کی جانب سے ایل ٹی سی بسوں کو اسکریپ میں فروخت کیے جانے کی خبروں کی تردید، وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی بسیں ان کی ملکیتی ملز کو سستے داموں فروخت کی گئیں، یہ الزام سراسر بے بنیاد ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے ایک نجی ٹی وی پر نشر ہونے والی اس خبر کی تردید کی ہے کہ ایل ٹی سی بسز ان کی ملکیتی ملز کو سکریپ کے بھائو فروخت کی گئیں ۔

پیر کو اپنے ایک بیان میں حماد اظہر نے مذکورہ خبر کو بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہاکہ میں یا میری ملز مذکورہ معاملے میں کسی بھی طرح ملوث نہیں ہے اس لئے مذکورہ خبر جھوٹ پر مبنی ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اس معاملے کے حوالے سے ن لیگ کا کہنا ہے کہ ایل ٹی سی کی گا ڑیاں سکر یپ میں بیچنے کا ادارے نو ٹس لیں، شہباز شریف نے سفری سہولت کیلئے جدید گاڑیاں سڑکوں پر رواں دواں کیں نااہلوں نے گا ڑیاں ہی بیچ دیں،اپوزیشن پر حکومتی خزانہ کو نقصان پہچانے کاالزام لگانے والوں کو سکریپ میں گاڑیاں فروخت کرنے کا حسا ب دینا پڑے گا۔

تحریک انصاف اپوز یشن کو چور چور کہہ کر خو د قومی خزانے کو ٹیکے لگا رہی ہے، کروڑوں روپے مالیت کی گا ڑیوں کو پی ٹی آئی کے وزیر حماد اطہر کی کمپنی کو سکریپ میں فروخت کرنے کے معاملہ کا عدلیہ فوری نو ٹس لے اور ذمہ داروں کو کڑی سزا دی جائے۔ یہاں واضح رہے کہ کچھ روز قبل ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی کروڑوں روپے مالیت کی بہترین بسیں محض چند لاکھ روپے میں بطور اسکریپ فروخت کی جا رہی ہیں۔
                             
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات