ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہونے کا سلسلہ جاری

کل زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 74 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر کا حجم 12.59 ارب ڈالر ریکارڈ

منگل 3 مارچ 2020 00:47

ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہونے کا سلسلہ جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 فروری2020ء) ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہونے کا سلسلہ جاری، کل زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 74 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر کا حجم 12.59 ارب ڈالر ریکارڈ ۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 74 کروڑ ڈالر ہو گئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق 21 فروری کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 12.59 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح شیڈول بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 6.15 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ انٹر بینک میں پیر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں20پیسے کی کمی ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق پیر کے روز روزانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں20پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید154.45روپے سے گھٹ کر154.25روپے اورقیمت فروخت154.55روپے سے گھٹ کر154.30روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید154روپے اورقیمت فروخت154.30روپے مستحکم رہی ۔

دیگر کرنسیوں میں یوروکی قیمت خرید168.70روپے سے بڑھ کر169.70روپے اورقیمت فروخت 170.20روپے سے بڑھ کر170.70روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید196.50روپے سے گھٹ کر196روپے اورقیمت فروخت198.50روپے سے گھٹ کر 198روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید40.70روپے برقرار رہی اورقیمت فروخت40.95روپے سے گھٹ کر40.85روپے ہوگئی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید41.75روپے سے گھٹ کر41.70روپے اورقیمت فروخت42روپے سے گھٹ کر 41.90روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید20روپے سے بڑھ22.50روپے اور قیمت فروخت22.50روپے سے گھٹ کر22روپے ہوگئی۔