زرعی شعبے کو ترقی دے کر غربت میں کمی لائی جاسکتی ہے، ڈاکٹر محمد عظیم خان

منگل 3 مارچ 2020 16:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2020ء) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹرمحمد عظیم خان نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کو ترقی دے کر غربت میں کمی لائی جاسکتی ہے اور برآمدات میں کئی گنا اضافہ کیا جا سکتا ہے، پی اے آر سی تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ اور زرعی شعبہ کی بہتری کے لئے پرعزم ہے، موجودہ حکومت کے مؤثر اقدامات کی بدولت زراعت کے تمام شعبوں کی بہتری کے امکانات روشن ہیں۔

منگل کو اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ زرعی شعبہ میں ترقی اور بہتری کی وسیع گنجائش موجود ہے۔ برآمدات میں اضافے کے لئے زرعی شعبہ میں ویلیو ایڈیشن کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایاکہ موجودہ حکومت نے زرعی شعبہ کی ترقی اور بہتری کے لئے زرعی ایمرجنسی پروگرام شروع کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کے تحت زراعت کے مختلف شعبوں کے لئے اربوں روپے خرچ کئے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام سے نہ صرف بڑی فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہو گا بلکہ لائیوسٹاک ، فشریز سمیت دیگر شعبوں میں بھی بہتری آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی زراعت پر خصوصی توجہ دی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پی اے آر سی کے سائنسدان زرعی شعبہ کی ترقی کے لئے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ زراعت میں جدید ٹیکنالوجی کو فروغ اور اس شعبہ کو ترقی دے کر غربت میں نہ صرف کمی لائی جا سکتے ہے۔ برآمدات میں اضافے سے تجارتی خسارے میں کمی آئے گی اور معیشت مستحکم ہو گی۔

متعلقہ عنوان :