محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے تحت ضلع ہنگو میں شجر کاری مہم زور و شور سے جاری

منگل 3 مارچ 2020 17:03

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2020ء) محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے تحت ضلع ہنگو میں شجر کاری مہم زور و شور سے جاری،ایکسین محمد ریاض بنگش نے سی اینڈ ڈبلیو آفس میں پودے لگائے،شجر کاری قومی مہم ہے جس کی کامیابی کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،ڈی ایچ کیو ہسپتال،پولیس لائن سے ملحقہ روڈز اور شہریوں پر بھی پودے لگا رہے ہیں ایکسین محمد ریاض بنگش۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ہنگو نے بھی شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر عملی حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے متعدد مقامات پر پودے لگا کر اپنی مہم کا آغاز کر دیا ہے ایکسین سی اینڈ ڈبلیو ہنگو محمد ریاض بنگش نے دیگر ماتحت افسران اور عملے کے ہمراہ سی اینڈ ڈبلیو بلاک ہنگو میں پودے لگائے۔انہوں نے پولیس لائن اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ملحقہ شاہراؤں اور مقامات پر بھی عملے کو پودے لگانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ایکسین محمد ریاض بنگش نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ درخت بھی اولاد کی طرح صدقی جاریہ ہے اور پودے لگا کر ہم انسانیت اور ماحول سے اپنی جزباتی اور حقیقی محبت کا اظہار کرتے ہیں ایکسین محمد ریاض بنگش نے کہا کہ ہر شہری اس قومی مہم میں بھر پور حصہ لے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں اس شجر کاری یعنی بلین ٹری پراجیکٹ کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالے۔

متعلقہ عنوان :