کرونا وائرس کا خدشہ، بھارت نیوی نے اپنی اہم ترین مشق میلان 2020 ملتوی کردی

مذکورہ مشق کا انعقاد 18 سے 28 مارچ تک وشاکھاپٹنم میں ہونا تھا

Usama Ch اسامہ چوہدری منگل 3 مارچ 2020 23:09

کرونا وائرس کا خدشہ، بھارت نیوی نے اپنی اہم ترین مشق میلان 2020 ملتوی ..
نئی دہلی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 3 مارچ 2020) : کرونا وائرس کا ممکنہ خدشہ، بھارت نیوی نے اپنی اہم ترین مشق میلان 2020 ملتوی کردیں، مذکورہ مشقوں کا انعقاد 18 سے 28 مارچ تک وشاکھاپٹنم میں ہونا تھا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی بحریہ نے اپنی بحری مشق میلان 2020 ملتوی کردی ہے ، جو کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر 18 سے 28 مارچ تک وشاکھاپٹنم میں شیڈول تھی۔

بحری مشق جو 1995 میں شروع ہوئی تھی ، میلان کا انعقاد اینڈمان اور نیکبار کمانڈ میں 2018 تک کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ یہ معلومات کے لئے ہے کہ میلان 2020، وشاکھاپٹنم میں ہندوستانی بحریہ کے ذریعہ 18 سے 28 مارچ 20 تک منعقد ہونے والی مشق کو ، تمام شرکاء کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے اور سفری پابندیوں کے پیش نظر ملتوی کردیا گیا ہے۔ اس میں مزید کہا گیا کہ میلان 2020 کے انعقاد نے بہت پرجوش ردعمل پیدا کیا ، جس کے ساتھ ہی دنیا بھر کی نوویوں نے شرکت کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور اس دلچسپی کے پیش نظر ، ہندوستانی بحریہ بعد میں کسی مناسب تاریخ میں ملان کا شیڈول بنانے کی منتظر ہے۔ 

متعلقہ عنوان :