محکمہ زراعت،, مختلف اداروں میں سبزیوں کی کاشت کے نمائشی پلاٹس لگانے کا سلسلہ شروع

بدھ 4 مارچ 2020 18:07

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2020ء) محکمہ زراعت نے مختلف اداروں میں سبزیوں کی کاشت کے نمائشی پلاٹس لگانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس کے تحت کچن گارڈننگ پروگرام کے زیر اہتمام شہروں کے سکولز ، کالجز ، ریسٹ ہائوسز ، دفاتر ، سرکاری کالونیوں ، تفریحی پارکس وغیرہ میں محکمہ زراعت کی جانب سے سبزیوں کی کاشت کے نمائشی پلاٹس لگائے جارہے ہیں تاکہ کچن گارڈننگ کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیاجاسکے۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجمان نے بتایاکہ کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ سمیت پنجاب بھر کے تمام 36اضلاع میں 50روپے فی پیکٹ کے حساب سے موسم گرما کی سبزیوں کے سیڈ پیکٹس تمام سیلز پوائنٹس پر دستیاب ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ اس سلسلہ میں مزید رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کی فری ایس ایم ایس یا ایگریکلچرل ہیلپ لائن سے صبح 8سے رات 8بجے تک رابطہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :