محکمہ موسمیات نے آئندہ 3 روز کے لیے الرٹ جاری کر دیا

بدھ 4 مارچ 2020 22:22

محکمہ موسمیات نے آئندہ 3 روز کے لیے الرٹ جاری کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2020ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز کے لئے الرٹ جاری کردیا ہے۔ جس کے تحت جمعرات، جمعہ اور ہفتہ تین دن شدید آندھی کے ساتھ ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان طاہر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ اس الرٹ کے حوالے سے پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اٹھارٹی نے تین روزہ موسلا دھار بارشوں کے باعث اربن علاقوں میں سیلاب کے خطرے اور لاہور سمیت پنجاب بھر میں ژالہ باری کی پیش گوئی بھی کردی ہے۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بارشیں برسانے والا نیا سسٹم جو پہلے ہی جنوبی پنجاب میں داخل ہو چکا ہے۔ آج بروز جمعرات لاہور سمیت سطحی پنجاب کے مختلف علاقوں میں داخل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :