وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ٹیلیفون پررابطہ

پاکستانی وزیر خارجہ نے نے ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف مظالم کو اجاگر کرنے پر اپنے ایرانی ہم منصب کا شکریہ بھی ادا کیا

Usama Ch اسامہ چوہدری بدھ 4 مارچ 2020 23:49

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ٹیلیفون ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 4 مارچ 2020) : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اورکرونا وائرس کی وجہ سے ایران میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے کرونا وائرس کے خلاف مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بدھ کو اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور کرونا ائرس سے ایران میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کے لیے پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔دونوں وزرائے خارجہ نے کرونا وائرس کے خلاف مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف مظالم کو اجاگر کرنے پر اپنے ایرانی ہم منصب کا شکریہ بھی ادا کیا۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں پر ظلم کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایران صدیوں سے بھارت کا دوست رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا تھا کہ ہم بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسلمانوں کے تحفط کو یقینی بنایا جائے، معاملات امن مذاکرات اور قانون کی بالا دستی سے ہی آگے بڑھ سکتے ہیں۔