پتوکی عرصہ 15 سال سے گیس کی سہولت سے محروم‘سردار طالب نکئی سے گیس کی فراہمی کا مطالبہ

جمعرات 5 مارچ 2020 13:09

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2020ء) پتوکی عرصہ 15 سال سے گیس کی سہولت سے محروم‘ مقامی شہریوں نے اعلی حکام سمیت مقامی ایم این اے سردار طالب حسن نکئی سے گیس کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہی-تفصیلات کے مطابق پتوکی کے شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلشن سبحان کالونی ،گلشن سبحان 2 ،لالا پاک کالونی ،و دیگر علاقوں میں عرصہ پندرہ سال سے گیس پائپ لائن نہیں بچھائی گئی متعدد بار لوگوں نے اعلی حکام کو درخواست ارسال کی مگر ان درخواستوں کو دفن کردیا گیا جب کہ پتوکی انتظامیہ نے بھی کوئی ایکشن نہیں لیا جبکہ یہ رہائشی کالونیاں کہنہ روڈ پتوکی پر واقع ہیں اور مین گیس پائپ لائن کہنہ روڈ سے گزر رہی ہے مقامی شہریوں نے اعلی حکام سمیت مقامی ایم این اے حلقہ این اے 140 سردار طالب حسن سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر ہمارے علاقوں میں گیس پائپ لائن بچھائی جائیں تا کہ ہم گیس کی سہولت سے مستفید ہوسکیں -