چشن آزادی پروگرام ڈربن ساؤتھ افریقہ

ساؤتھ افریقہ کے شہر ڈربن میں پاکستانی فیملیز کی پاکستان ساؤتھ افریقہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی زیر سرپرستی میں 14 اگست جشن آزادی کے پروگرام میں بھرپور شرکت

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 20 اگست 2025 15:50

چشن آزادی پروگرام ڈربن ساؤتھ افریقہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اگست2025ء) ساؤتھ افریقہ کے شہر ڈربن میں پاکستانی فیملیز نے پاکستان ساؤتھ افریقہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی زیر سرپرستی میں 14 اگست جشن آزادی کے پروگرام میں بھرپور شرکت کر کے اسے ساؤتھ افریقہ کا سب سے بڑا یادگار تاریخی پروگرام منعقد قرار دیا کیونکہ اس پروگرام میں لوگ اپنے پورے خاندان بشمول بچے بوڑھے اگٹھے ہوئے اور آپس میں انتہائی فخر خوشی اور اتحاد کے ساتھ جشنِ آزادی منائی۔

ہال میں موجود مرد و خواتین کے چہروں پر اپنے وطن سے محبت اور وطن پرستی کے جذبات سے بھرے چہرے قابل دید تھے۔ پاکستانی کمیونٹی صرف اپنے ملک کی آزادی کے ساتھ ساتھ ساؤتھ افریقہ کے ساتھ مظبوط اور دیر پا دوستی کا بھی جشن منا رہی تھی۔ اور ساؤتھ افریقہ میں کاروبار کے مواقع فراہم اور بھائی چارے کے تعلق کو مضبوط کیا۔

(جاری ہے)

پروگرام کا آغاذ روحانی انداز میں قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا۔

پاکستان ساؤتھ افریقہ چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹو ممبر آصف عباسی کے فرزند عبدالہادی عباسی، ایگزیکٹو ممبر عنصر چیمہ کے فرزند محمد عنصر چیمہ اور حافظ صاحب جاپان والے کے فرزند محمد حسن نے کی ان کی معصوم آوازوں نے سب کے دلوں کو سکون اور روحانیت سے بھر دیا اسکے بعد خلیفہ محمد وسیم نقشبندی نے نعت رسول مقبول پیش کی۔ حاضرین نے پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کا ترانہ کھرے ہو کر بڑے احترام سے سنا جو دونوں ممالک کے درمیان محبت، احترام اور دوستی کے علامت تھا۔

ہال میں موجود تمام خواتین و مرد اور بچے جھنڈے لہراتے رہے اور ملی نغموں کو سنتے رہے۔ ہال پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونجتا رہا۔ پروگرام ڈائریکٹر ڈربن کی مشہور شخصیت شگفتہ خان، پاکستان ساؤتھ افریقہ چیمبر آف کامرس کے جنرل سیکرٹری جنید اقبال اور صدر چوہدری ظفر مہدی نے پروگرام کو آگے بڑھاتے ہوئے چیمبر آف کامرس کے کے مشہور و معزز رکن اختر خاں کے فرزند حیدر علی خاں نے نوجوان نسل کی نمائندگی کرتے ہوئے جوش و ولولے سے خطاب کیا ۔

اس کے بعد افریقن نیشنل کانگریس اے، این، سی پارلیمنٹ کے ممبر عمران شبراتی نے ایک پرجوش خطاب کیا اور تمام پاکستانی کمیونٹی کو جشنِ آزادی کی مبارکباد دی۔ اے این سی کی نیشنل کمیٹی کی ممبر اور سابقہ مئیر آف ڈربن میڈم فوزیہ پیر نے خطاب کیا۔ اور پاکستان ساؤتھ افریقہ چیمبر آف کامرس کے ساتھ مل کر کام کرنے کا وعدہ کیا۔ حاضرین محفل سے منڈی بہاوالدین چیمبر آف کامرس کے صدر ریٹائرڈ کیپٹن تیمور احمد نے بھی تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی اور ساتھ مل کر چلنے کا وعدہ کیا۔

حاضرین محفل سے کشمیر کمیٹی کے سربراہ مرزا واجد ڈربن یونٹ کے وائس پریزیڈنٹ عمر چیمہ ، نیشنل چیئرمین ڈاکٹر اختر حسین ، نیشنل پریزیڈنٹ سلیم نذر اور ڈربن یونٹ کے صدر چوہدری ظفر مہدی نے خطاب کیا ۔ ڈربن کمیونٹی اور گرد ونواح سے آئے ہوئے خواتین و حضرات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پروگرام میں شرکت کر کے اسے چار چاند لگائے ۔ اور اس پروگرام کو ساؤتھ افریقہ کے تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام قرار دیا ۔

پروگرام کے آخر میں آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران جاوید گجر ، اعجاز مانگٹ ، مرزا وسیم بیگ، چوہدری ظفر مہدی ، جنید اقبال ، بابر علی جٹ ، چوہدری تنویر، رفیق بھائی ، محمد عمیر ، دانش ہاشمی، یاسر ترمزی ، جواد اویس ، نعمان سلیم ، علی حمزہ، مرزا واجد، قیصر محمود ، مہران بھائی ، ذاکر بھائی ، عمران بھائی ، شہباز احمد، میاں دانش، محمد عمر، رانا نبیل ، ریاض گجر، عمر ہاشمی ، راؤ سلیم ، چوہدری فاروق ستار ورک، ملک علی، وقار بھٹی ، خرم جٹ، اختر حاں، جیا بھائی اور تمام ایگزیکٹو ممبران نے سب کا شکریہ ادا کیا۔