محکمہ تعلیم کا انوکھا اقدام یونیسیف کو ماموں بنا دیا

اساتذہ کی ٹریننگ کے لیے ورچول اکیڈمی فار ٹیچرز کا قیام مگر بلوچستان کے 60 فیصد علاقے میں انٹرنیٹ ہی نہیں ٹریننگ ان لائن جب کہ بل بورڈ ایڈورٹائزمنٹ پہ لاکھوں روپے خرچ کر دیے ہیں

Syed Shah Zeb Raza سید شاہ زیب رضا بدھ 6 اگست 2025 12:49

محکمہ تعلیم کا انوکھا اقدام یونیسیف کو ماموں بنا دیا
کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اگست 2025ء ) محکمہ تعلیم بلوچستان کے زیر اہتمام یورپی یونین اور یونسیف کی فنڈنگ سے محکمہ تعلیم نے ورچول اکیڈمی فور ٹیچر ٹریننگ کا اغاز کیا جس کے تحت اساتذہ اب گھر بیٹھے پیشوانہ تربیت حاصل کر سکیں گے جس میں اساتذہ کی ٹریننگ اور رجسٹریشن کا تمام عمل پروونشل انسٹیٹیوٹ فار ٹیچر ایجوکیشن پائٹ کو دیا گیا ہے، مگر اکنامک انٹیلیجنس یونٹ کی رپورٹ کے مطابق 60فیصد بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس موجود ہی نہیں، جبکہ زہری علاقوں میں جس میں تربت، خضدار، لورالائی، ژوب و دیگر میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے 12 سے 16 گھنٹے موبائل نیٹ موجود نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

اساتذہ کی ٹریننگ تو ان لائن ہو رہی ہے مگر پائٹ نے ان لائن ایڈورٹائزمنٹ کی بجائے مختلف شہر کے بل بورڈز میں لاکھوں کے ایڈورٹائزمنٹ کر دی، یہ زیر نظر تصویر سرینا چوک پر واقع ایک بل بورڈ کی ہے جس کا ہفتے کا کرایہ ڈیڑھ سے دو لاکھ تک ہے، جبکہ پائٹ کا افیشل پیج فیس بک پر موجود ہے جس کی فالونگ بھی ہزاروں میں ہے... ڈائریکٹر پائٹ سے رابطہ کرنے کے باوجود سوالوں کے جوابات نہیں دیے گئے اب سوال یہ بنتا ہے کہ یہ لوگ عوامی پیسے کو اس طرح کیسے ضائع کر سکتے ہیں۔