راشد لطیف خان یونیورسٹی میں جشنِ آزادی کی تقاریب

میڈم زلیخا خان نے پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا،قومی ترانہ، تقاریر، ڈاکیومنٹریز، ملی نغمے پیش کیے گئے

Shahid Nazir Ch شاہد نذیر چودھری جمعہ 15 اگست 2025 14:23

راشد لطیف خان یونیورسٹی میں جشنِ آزادی کی تقاریب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2025ء) راشد لطیف خان یونیورسٹی لاہور میں پاکستان کے یومِ آزادی کی مناسبت سے شاندار تقاریب کا انعقاد کیا گیا، پاکستان کی 78ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، طلبا و طالبات نے ملی نغمے گا کر وطن سے محبت کا اظہار کیا۔ آر ایل کے یو لاہور میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے شاندار اور رنگا رنگ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

مرکزی تقریب آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا۔ طلبا و طالبات نے ملی نغمے گائے اور جشنِ آزادی کے موضوع پر تقاریر پیش کیں۔ اس موقع پر وطن کی تاریخ اور قربانیوں کو اجاگر کرنے والی شارٹ فلمز اور ڈاکیومنٹریز بھی دکھائی گئیں۔ ایک اور تقریب میں پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی کا کیک کاٹا گیا۔

(جاری ہے)

آر ایل کے یو کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ محترمہ زلیخا خان نے ڈینز، ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹس کے ہمراہ آزادی کا کیک کاٹا۔ ان تقاریب میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر، رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان، ڈینز، ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹس، اساتذہ کرام اور طلبا و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور وطنِ عزیز کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔