کالا باغ ڈیم کی تعمیر پانی کی کمی، توانائی بحران جیسے مسائل کے خاتمے اور خیبرپختونخوا میں سیلابی صورتحال کے تدارک کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ خواجہ رمیض حسن

کالاباغ ڈیم جیسے سود مند منصوبے کے خلاف سیاسی اکابرین کی مخالفت اور اس سے منسوب منفی قیاس آرائیاں قابلِ تشویش ہیں۔ ریاست کو اتفاق رائے قائم کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے رہنما ق لیگ۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 18 اگست 2025 16:29

کالا باغ ڈیم کی تعمیر پانی کی کمی، توانائی بحران جیسے مسائل کے خاتمے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اگست2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال سے متعلق جاری پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان میں مہنگی بجلی اور صاف پانی کے وافر ذخیرہ کا فقدان انتہائی سنجیدہ مسائل ہیں۔انہوں نے کہا کہ کلائمیٹ چینج کے پیش نظر پاکستان میں بارشوں میں انتہائی اضافہ ڈیزاسٹر کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے زائد پانی کو ذخیرہ کرتے ہوئے اسے استعمال میں لانے کے لیے نئے ڈیمز کی تعمیر کی اشد ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم جغرافیائی اعتبار سے انتہائی موزوں اور توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے قدرتی ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔ 
خیبرپختونخوا میں آنے والے زائد پانی کو ذخیرہ کرنے اور تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے کالا باغ ڈیم انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم جیسے سود مند منصوبے کے خلاف سیاسی اکابرین کی مخالفت اور اس سے منسوب منفی قیاس آرائیاں قابلِ تشویش ہیں۔ ریاست کو اپنی رٹ قائم کرتے ہوئے ایسے سود مند پراجیکٹس کے لیے اتفاق رائے قائم کروانا انتہائی ناگزیر ہے ۔