جیو پاک انٹرنیشنل اسپتال لاہورمیں یومِ آزادی کی پر وقار تقریب

اقلیتی برادری اور ٹرانسجینڈرز نے مل کر سلامتی کی دعائیں کیں

Shahid Nazir Ch شاہد نذیر چوہدری جمعرات 14 اگست 2025 16:44

جیو پاک انٹرنیشنل اسپتال لاہورمیں یومِ آزادی کی پر وقار تقریب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2025ء) آج جیو پاک انٹرنیشنل اسپتال میں یومِ آزادی کے موقع پر ایک شاندار اور پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ 
تقریب کی صدارت اسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، جناب محمد شکور، اور کارپوریٹ ڈائریکٹر، ڈاکٹر زین، نے کی۔ اس موقع پر سی ای او اور کارپوریٹ ڈائریکٹر نے اسپتال کے تمام اسٹاف، بشمول اقلیتی برادری کے اراکین، کے ساتھ مل کر قومی پرچم لہرایا۔

(جاری ہے)

جیو پاک انٹرنیشنل اسپتال ہمیشہ سے تمام مذاہب اور برادریوں کے احترام اور یکجہتی پر یقین رکھتا ہے، اسی جذبے کے تحت آج کی تقریب میں اقلیتی برادری اور ٹرانسجینڈرز کو بھرپور طریقے سے شامل کیا گیا، تاکہ قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کا پیغام عام ہو۔ 
پرچم کشائی کے بعد کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں اسپتال کے تمام شعبہ جات کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
شرکاء نے عہد کیا کہ وہ اپنے وطن کی خدمت اور ترقی کے لیے بلا تفریق مذہب اور برادری، سب کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔