حکومت نے ارشد ولی محمدکو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کردیا

ارشد ولی محمد سابق وزیر سیاحت، ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور کوسٹل ڈیولپمنٹ (نگران حکومت سندھ رہے ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 16 اگست 2025 13:48

حکومت نے ارشد ولی محمدکو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست2025ء) حکومت نے ارشد ولی محمدکو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کردیا ۔ ارشد ولی محمد سابق وزیر سیاحت، ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور کوسٹل ڈیولپمنٹ (نگران حکومت سندھ رہے ہیں۔ ارشد ولی محمد کو یہ اعزاز ان کی شاندار خدمات، پیشہ ورانہ مہارت، رفاہی سرگرمیوں اور مختلف شعبوں میں نمایاں کارناموں کے اعتراف میں دیا گیا۔

(جاری ہے)


بطور وزیر سیاحت نگران حکومت سندھ، انہوں نے صوبے کے ثقافتی ورثے، تاریخی مقامات اور ساحلی وسائل کو اجاگر کیا اور ایسے اقدامات شروع کیے جن سے ایکو ٹورزم، مقامی کمیونٹی کی شمولیت اور سندھ کی عالمی سطح پر پہچان میں اضافہ ہوا۔ارشد ولی محمد نے پاکستان کی ایوی ایشن، ٹریول اور ٹورزم انڈسٹری کو مستحکم کرنے میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے قومی معیشت کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ارشد ولی محمد کو 23 مارچ 2025 کو ستارہ امتیاز کے اعزاز سے نوازا جائے گا ۔