کاشتکاروں کو کریلے کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

جمعہ 6 مارچ 2020 16:23

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2020ء) ماہرین زراعت نیکاشتکاروں کو کریلے کی کاشت بروقت مکمل کرنے، پانی کے اچھے نکاس والی ذرخیز میرا زمین کے انتخاب اور کاشت کے فوراً بعد پہلی آبپاشی کی ہدایت کی ہے۔ جامعہ زرعیہ فیصل آبادکے ماہرین زراعت نے بتایاکہ کاشتکار کریلے کی کاشت کیلئے ایسی زمین کا انتخاب کریں جس کی تیزابی خاصیت 7 یا اس سے کم ہو ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کاشتکار فصل کی کاشت سے قبل 10 سی12ٹن فی ایکڑ گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈال کر مٹی پلٹنے والا ہل چلائیں اور کھیت کو ہموار کرکے رائونی کردیں جبکہ وتر آنے پر 2 سے 3 مرتبہ سہاگہ چلا کر زمین کو اچھی طرح نرم و بھربھراکر لینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ کریلے کی ترقی دادہ قسم فیصل آباد لانگ کا اچھی روئیدگی والا ساڑھے 3 سے پونے 4 کلو گرام بیج فی ایکڑ پھپھوند کش دوائی میں بحساب 2 سے 3 کلو گرام لگاکر کاشت کرنا چاہیے اور بوائی کے وقت فی ایکڑ 3 بوری سنگل سپر فاسفیٹ ، ایک بوری امونیم نائٹریٹ اور ایک بوری پوٹاش بھی ڈالیں۔

متعلقہ عنوان :