حکومت کسان کی خوشحالی کیلئے پرعزم ہے، کسان خوشحال ہو گا تو ملک خوشحال ہو گا، وزیر مملکت زرتاج گل

ہفتہ 7 مارچ 2020 17:05

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2020ء) وزیر مملکت برائے مواصلات زرتاج گل نے کہا ہے کہ حکومت کسان کی خوشحالی کیلئے پرعزم ہے، کسان خوشحال ہو گا تو ملک خوشحال ہو گا، ہم نے اس ملک کو درپیش چیلنجز کو قبول کیا ہے، ان کی وزارت گذشتہ حکومتوں میں بھی موجود تھی مگر عوام کو پتہ ہی نہیں تھا، کسی نے اس وزارت کا نام بھی نہیں سن رکھا تھا، گذشتہ حکومتوں نے تین مرتبہ اس کا نام بھی تبدیل کیا، ایگری کلچرل کیلئے 12 فیصد بجٹ بڑھا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ ہری پور یونیورسٹی میں منعقدہ کلائمنٹ چینج کانفرنس سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا خوشی ہے کہ اب ہماری یونیورسٹیاں اس طرح کے چیلنج کو قبول کرنے کیلئے میدان میں آ گئی ہیں، اس طرح کی کانفرنس اور سیمینار طلباء کے ساتھ عوام کو بھی آگاہی فراہم کرتے ہیں، ماحول کو آلودہ ہونے سے بچانے کیلئے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، اگر آنے والی نسلوں کو صاف پاکستان دینا ہے تو وہ پانی کی آلودگی پر کنٹرول کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :