حکومت نے عوام کو بے روزگاری ، مہنگائی اور غربت کے ماسوا کچھ بھی نہیں دیا ،نواب ثناء اللہ خان زہری
ہم نے اپنے دورِ حکومت میں ترقیاتی منصوبوں کا جو تیز رفتار سلسلہ جہاں چھوڑ کر آئے تھے یہ سلسلہ وہاں سے آگے نہیں بڑھ سکا ، مرکزی رہنما مسلم لیگ ن
ہفتہ 7 مارچ 2020 22:19
(جاری ہے)
بلوچستان میں حکومت کی کوئی خاص کا ر کردگی نہیں ہے نہ حکومت کوئی پروگرام دے سکی اور نہ ہی عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کی سنجیدہ کوشش کی ہے ۔
ہم نے اپنے دورِ حکومت میں ترقیاتی منصوبوں کا جو تیز رفتار سلسلہ جہاں چھوڑ کر آئے تھے یہ سلسلہ وہاں سے آگے نہیں بڑھ سکا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ موجودہ حکومت میں حقِ حکمرانی کی کوئی بھی صلاحیت موجود نہیں ہے ۔ نہ یہ حکومت ملک کو ترقی دے سکی اور نہ ہی عوام کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ہے ۔ بڑھتی ہوئی بے تحاشامہنگائی بے روزگاری اور غربت سے عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں ۔یہ قوم کی قسمت میں تھی کہ اس ناتجربہ کار حکومت سے ان کا واسطہ پڑا اور انہوںنے موجودہ حکمرانوں کی عوام دوستی اور عوام دشمنی کا پیمانہ بھی محض ڈیڈھ سال کی مدت میں ملاحظہ کیا ۔ کس حد تک یہ حکومت قوم کے لئے اپنے دل میں درد رکھتی ہے ۔ وزراء کی تبدیلی اور تجربے کے او پر تجربہ کرنے کے باوجود نہ ملکی معیشت کو سدھار سکے اور نہ ہی قوم کے لئے آسانیاں مہیاکرنے کی منصوبہ بندی کرسکے ۔ ہر آنے والا دن قوم کے لئے غربت اور کرب کی صورتحال لیکر آتی ہے ۔انہوںنے پہلے نوے دن کی مہلت مانگی ، اس کے بعد ترتیب وار مہلت حاصل کرتے گئے اب انہیں دو سال مکمل ہونے کو ہے تاہم مہنگائی ، بے روزگاری اور غربت کے حوالے سے صورتحال معمول پر آنے کی بجائے آئے روز بگڑتی جارہی ہے ۔یقینا قوم نے گزشتہ مسلم لیگ (ن) کے ادوار کو بھی دیکھا جب ملک میں بجلی کا بحران ، امن کی مخدوش صورتحال اور بہت سارے چیلنجز حکومت کو درپیش تھیں تاہم مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ان تمام چیلنجز کو قبول کرکے ملک کو پانچ سال کے جس ہموار راستے پر لیکر آیا مہنگائی کو کم ، بے روزگاری کو دور کرنے کی کوشش کی گئی ، قیام ِ امن کو ممکن بنایا گیا مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ناممکن کو ممکن بنایا یہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی تجربہ کاری ، باصلاحیت اور حکومت چلانے کی بین ثبوت ہے ۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاکہ بلوچستان حکومت کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے یہ ہم نہیں کہہ رہے ہیںبلکہ بلوچستان کے طول و عرض سے عوام کی صدائیں صوبائی حکومت کے خلاف بلند ہورہی ہیں اور اس کا اظہار انہوںنے بلوچستان کی حکومت کی کار کردگی پر ہونے والی حالیہ رائے شماری میںنوے فیصد سے زائد اکثریت کے ساتھ اپنی رائے کا اظہار دیکر ثابت کردیا ۔موجودہ حکومت عوام کی فلاح اور صوبے کی ترقی میں ایک قدم بھی آگے نہیں بڑھ سکی نہ تعلیم و صحت پر توجہ دی گئی اور نہ ہی عوام کی بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے منصوبہ بندی کی گئی زبانی جمع خرچ کے علاوہ صوبائی حکومت کی کوئی خاص کار کرد گی دکھائی نہیں دے رہی ہے ۔اس کی بنسبت ہماری حکومت کا مختصر مدت ملاحظہ کریں توسب کچھ روزِ روشن کی طرح عیاں ہوجائیگا ہم نے پورے صوبے کوبرابری کی بنیاد پر ترقی دی عوام کے فلاح وبہبود کے لئے کام کیا اور تمام اضلاع میں عوام کے لئے منصوبوں کا جال بچھا دیا ۔ آج بھی تمام اضلا ع کا جائزہ لیا جائے تووہاں ہمارے دور کے منصوبے نظر آئیں گے ۔سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاکہ قوم بھروسہ رکھیں مسلم لیگ (ن) عوام کو ان بحران اور مسائل سے نکالنے کے لئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائے گی ملکی معیشت کو استحکام اور مہنگائی و بے روزگاری کو کم کرنے کی کوشش کریگی ۔ملک و قوم کو موجودہ صورتحال سے نکالنے کے لئے صرف اور صرف مسلم لیگ (ن) ہی حکمت عملی مرتب کرسکتی ہے اور وطن عزیز کو پوری دنیاء میں کامیاب مملکت کے طور پر متعارف کراسکتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.