اسکردو بس حادثے میں نوجوان کوہ پیما جاں بحق

روندو کے مقام پر بس دریائے سندھ میں گر گئی تھی جس کے بعد ڈرائیور سمیت 26 افراد جاں بحق ہو گئے

Khurram Aniq خُرم انیق پیر 9 مارچ 2020 16:17

اسکردو بس حادثے میں نوجوان کوہ پیما جاں بحق
اسکردو(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-09مارچ2020ء) اسکردو بس حادثے میں اب تک ڈرائیور سمیت 26 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والے لوگوں میں نوجوان کوہ پیما بھی شامل تھا۔بتایا گیا ہے کہ اس بس میں 26 سالہ کوہ پیما شبیر حسین بھی شامل تھا جس نے 2019 میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے- ٹو سر کر نے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔پولیس نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بس راولپنڈی سے اسکردو جا رہی تھی جو کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔

روندو کے مقام پر بس پھسلنے کے بعد دریائے سندھ میں جا گری جس کے بعد ابھی تک26 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حادثے کی خبر ملتے ہی اسٹنٹ کمشنر روندو نے مقامی ہسپتال میں ایمرجنسی نافز کر دی تھی جس کے بعد زخمیوں کو اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو فوجی ہیلی کاپٹر کی مدد سے سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اب بتایا جا رہا ہے کہ اس حادثے میں ایک نوجوان کوہ پیما بھی جاں بحق ہو گیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق نوجواب کا بام شبیر حسین بتایا گیا ہے جو راولپنڈی سے اسکردو کو سفر کر رہا تھا۔لیکن شاید یہ اس کا آخری سفر تھا۔دنیا کی بلند ترین چوٹیوں کو فتح کرنے والا کوہ پیما آج خود ایک حادثے کی نظر ہو گیا ہے ۔پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دوران ڈرائیونگ گاڑی پھسل گئی جس کے بعد ڈرائیور سے کنٹرول نہ ہوئی اور بس جا کر درائے سندھ میں گر گئی۔

اطلاعات ملنے کے فوراََ بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا لیکن ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں ڈرائیور سمیت 26 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ بس راولپنڈی سے اسکردو جا رہی تھی جس میں نوجوان کوہ پیما شبیر حسین بھی شامل تھا۔ کوہ پیما نے 2019 میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے- ٹو سر کر نے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔