ٹڈی دل کی تلاش کیلئے ای لوکسٹ3ایپلیکیشنز متعارف، ایف اے اوکی جانب سے فیلڈ اسٹاف کو تربیت دی گئی

پیر 9 مارچ 2020 23:09

سکھر۔ 9مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2020ء) ٹڈی دل کی کھوج لگانے کے سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ای لوکسٹ3، (E-locust3 )کے نام سے ایک ایپلیکشن متعارف کرائی گئی ہے ، جس سے محکمہ زراعت کے فیلڈ اسٹاف اور افسران کو ٹڈی دل کی نشاندہی میں خصوصی مدد ملے گی ۔ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن سکھر ڈویژن رسول بخش جونیجو کیجانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق اس ای لوکسٹ ایپلیکیشن کے حوالے سے آگاہی اور معلومات کی فراہمی کے سلسلے میں ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن آفس سکھر میں فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن(ایف اے او) کی جانب سے ایک روزہ تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں فیلڈ اسٹاف کو ایپلیکشن اور ٹڈی دل کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

ایف اے او کی جانب سے محمد افضل نے تربیتی پروگرام کے شرکاء کو ٹڈی دل کی گلوبل پوزیشن اور مقامی سطح کے معاملات کے حوالے سے معلومات فراہم کی اور ای لوکسٹ ایپلیکیشن کے استعمال کے بارے میں بھی بتایا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن ضلع سکھر رسول بخش جونیجو ٹڈل دل کے خاتمے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اور مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے آگاہی دینگے ۔

تربیتی پروگرام میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن سکھرڈویژن عبدالقادر دایو ، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد حسین اجن، اسداللہ بھٹو، عمران یاسین ، ممتاز علی ملک، اور آصف صدیقی سمیت محکمہ زراعت کے افسران اور فیلڈ اسسٹنٹس نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان (بی سی آئی ) ٹیم کوآرڈینیٹر سکھر فدا حسین منگی بھی شریک تھے ۔ اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ آف فیڈرل پلانٹ پروٹیکشن پاکستان کے نمائندے محمد علی درس نے اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کیا او محکمہ ایگریکلچر ایکسٹینشن ضلع سکھر کی جانب سے لئے گئے اقدامات کوسراہا۔

متعلقہ عنوان :