پنجاب سیڈ کارپوریشن کاکپاس کے منظور شدہ بیج کی قیمت کو اوپن مارکیٹ کے مقابل کم رکھنے کا فیصلہ

کاشتکاروں کی خوشحالی اور کاٹن انڈسٹری کی بحالی حکومت کی ترجیحات میں سرِ فہرست ہیں اس کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جارہا ہے‘منیجنگ ڈائریکٹرپنجاب سیڈ کارپوریشن

پیر 9 مارچ 2020 23:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2020ء) وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال کی ہدایت پر امسال پنجاب حکومت کو درپیش معاشی چیلنجز کے باوجود پنجاب سیڈ کارپوریشن نے کپاس کے کاشتکاروں کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے منظور شدہ بیج کی قیمت کو اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں کم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔یہ بات منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن محمود جاوید بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ کپاس کے کاشتکاروں کی خوشحالی اور کاٹن انڈسٹری کی بحالی حکومت کی ترجیحات میں سرِ فہرست ہیں اور اس کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جارہا ہے۔وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال کی جاری کسان دوست پالیسی کی بدولت کاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے پنجاب سیڈ کارپوریشن بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محمود جاوید بھٹی منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن نے بتایا کہ وزیر زراعت پنجاب کی ہدایت پر کپاس کے نئی قیمتوں کی رو سے منظور شدہ بر والا کپاس کے بیج کا20 کلوگرام کا تھیلہ مبلغ6500روپے کی بجائے 4300روپے،بنیادی بر والا کپاس کی20 کلو گرام کا تھیلہ مبلغ6700روپے کی بجائے 4500روپے جبکہ تصدیق شدہ بغیر بر والا کپاس کا بیج10کلو گرام کا تھیلہ مبلغ5250روپے کی بجائے 3300روپے میں دستیاب ہوگا۔

تصدیق شدہ بغیر بر والا 5کلو گرام کپاس کی تھیلامبلغ2650روپے کی بجائے 1650روپے جبکہ بنیادی بغیر بر والا 5کلوگرام کپاس کا تھیلا مبلغ 2800 روپے کی بجائے 1825روپے میں دستیاب ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن کا بیجوں کی صنعت میں لیڈر کا کردار ہے جو ملٹی نیشنل اور مقامی سیڈ کمپنیوں کے مقابلے میں کسانوں کو تصدیق شدہ معیاری بیج ارزاں نرخوں پر فراہم کر رہا ہے اور اس سے موجودہ حکومت کا سر سبز پنجاب کا خواب پورا ہورہا ہے۔ وزیر زراعت نعمان لنگڑیال نے کہا کہ پنجاب کے کسانوں کا معیار زندگی بلند کرنا موجودہ حکومت کا مشن ہے جس کے لئے دن رات کاوشیں جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :