علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے’’ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن نظام‘‘کو مستحکم کرنے کے حوالے سے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب (آج) ہوگی

منگل مارچ 13:48

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے’’ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن نظام‘‘کو مستحکم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور سافٹ ویئر کمپنیاووریکل کارپوریشن کے مابین یونیورسٹی کے ’’ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن نظام‘‘کو مستحکم کرنے کے حوالے سے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب (آج) بدھ کو ہوگی۔ ہیڈ آف ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن تنویر احمد کے مطابق معاہدے کے تحت اووریکل کارپوریشن تین سافٹ وئیرز اوریکل پیپل سافٹ ،ْ انٹرپرائزر ریسورس پلاننگ اور انٹرپرائز پلاننگ اینڈ بجٹ اوپن یونیورسٹی کو فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

اِن سافٹ وئیرز کواوپن یونیورسٹی باضابطہ طور پر اپنے تعلیمی اور انتظامی امور کی آٹومیشن کو مستحکم کرنے میں استعمال کرے گی۔ یاد رہے کہ یونیورسٹی کے مجموعی نظام) ایڈمنسٹریٹیو ،ْ اکیڈمک اینڈ فنانشل( کو مینول سے آٹومیشن پر منتقل کرنے کا کام وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کم و بیش 15مہینے قبل شروع کیا تھا ،ْ آئندہ سمسٹر کے داخلوں سے نیا نظام مکمل طور پر نافذالعمل کردیا جائے گا جس سے تعلیمی معیار میں یقینی طور پر اضافہ ہوگا ،ْ تمام امور ایک مقررہ شیڈول کے تحت انجام ہونگے ،ْ طلبہ کو گھر کی دہلیز پر یونیورسٹی کی تمام معلومات تک رسائی حاصل ہوگی اور یہی ڈیجٹل ٹرانسفارمیشن کے حقیقی اہداف ہیں۔

متعلقہ عنوان :