Live Updates

کاشتکار پھول آنے سے پہلے ایک تا ڈیڑھ بوری یوریا فی ایکڑ اور مکئی کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لیے کم ازکم چھ تا آٹھ پانی ضرور لگائیں،ترجمان

منگل 10 مارچ 2020 15:31

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2020ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کوبہاریہ مکئی کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے ضروری ہدایات پر عملدرآمد کیلئے سفارشات پیش کی ہیں اورکہاہے کہ جب بہاریہ مکئی کی فصل ایک فٹ ہوجائے تو فوری طور پر ایک بوری یوریا کھاد فی ایکڑ ڈالیں اور جب اونچائی اڑھائی فٹ سے تین فٹ ہو تو دوبارہ ایک بوری یوریا کھادفی ایکڑ ڈالی جائے تاکہ مکئی کی شاندار فصل کاحصول ممکن ہو سکے۔

محکمہ کے ترجمان نے کاشتکاروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ کاشتکار پھول آنے سے پہلے ایک تا ڈیڑھ بوری یوریا فی ایکڑ ڈالیں اور مکئی کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لیے کم ازکم چھ تا آٹھ پانی ضرور لگائیں۔ انہوںنے کہاکہ ڈرل یا پلانٹر سے کاشت کی ہوئی مکئی کی پہلی آبپاشی اگائو کے 3 سے 4 دن بعد کی جاتی ہے لیکن وٹوں پر کاشتہ مکئی کو اگائو تک وتر میں رکھا جانا ضروری ہے اس کے بعد فصل کی حالت اور ضرورت کے مطابق پانی لگایا جائے نیز پھول آنے اوردانے کی دودھیا حالت میں فصل کو سوکھانہ آنے دیں ورنہ پیداوار پر برُا اثر پڑے گا لیکن مکئی کی فصل پانی کی زیادتی کو بھی برداشت نہیں کرسکتی لہٰذا زیادہ بارش ہونے کی صورت میں فالتو پانی فوراً کھیت سے نکال دیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اس سلسلہ میں مزید رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیا جا سکتاہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :