
وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کرنے کا حکم جاری کر دیا
پٹرولیم مصنوعات کی طلب ورسد پرماضی میں حکمت عملی نہیں بنائی گئی جس کی وجہ سے عوام پراضافی بوجھ پڑتا رہا، ملکی ضروریات پوری کرنےکیلئے وقتی ، قلیل مدتی انتظامات کرنا ہوں گے، عوام کو ریلیف دینے کیلئے طویل مدتی اور جامع حکمت عملی مرتب کی جائے: عمران خان
محمد علی
منگل 10 مارچ 2020
21:05

(جاری ہے)
منگل کے روز وزیراعظم کی زیر صدارت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین سے متعلق اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزراء عمرایوب، اسدعمر، معاون خصوصی پیٹرولیم ندیم بابر اور سینیر حکام شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران جامع حکمت عملی اختیارکرکےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پرغور کیا گیا۔ جبکہ وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی طلب ورسد پرماضی میں حکمت عملی نہیں بنائی گئی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور عوام پراضافی بوجھ پڑتا رہا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی مجرمانہ غفلت کی قیمت عوام نے چکائی۔ جامع منصوبہ بندی کا فقدان ماضی کے حکمرانوں کی نااہلی کا ثبوت ہے۔ ملکی ضروریات پوری کرنےکیلئےوقتی ،قلیل مدتی انتظامات کرناہوں گے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ جلد سے جلد جامع حکمت عملی تیار کی جائے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے۔ اس حوالے سے معاون خصوصی برائے پٹرولیم و گیس ندیم بابر معاون خصوصی برائے پٹرولیم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے متعلقہ محکموں سے کہا ہے کہ وہ پٹرولیم کے بارے ایک جامع حکمت عملی مرتب کریں اور اسے آگے بھیجیں تاکہ سمری کی منظوری کے لئے ضروری طریقہ کار اپنایا جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے محدود سطح پر تیل کی مصنوعات کی خریداری کا منصوبہ تیار کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
’جنت میں میرے پسندیدہ پھل نہیں اس لیے جانے کی کوشش نہیں کرتا‘ جاوید اختر نے نیا متنازعہ بیان داغ دیا
-
ٹرمپ عوام میں تفرقہ ڈال رہے ہیں اور حکومت کی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے مجھ پر ذاتی حملے کررہے ہیں، ظہران ممدانی
-
سانحہ سوات واقعے میں مختلف محکوں کی کوتاہی سامنے آئی ہے چیئرمین انسپیکشن ٹیم کا عدالت میں اعتراف
-
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اطلاعات اور وزارت اطلاعات آمنے سامنے
-
ہم کسی سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کریں گے. سلمان اکرم راجہ
-
جاپان: نو سو زلزلے کے جھٹکوں سے مقامی افراد کی نیند حرام
-
اطالوی کمپنی پرادا پر بھارت کے ’کولہا پوری' چپّلوں کا ڈیزائن چرانے کا الزام
-
پنجاب میں وزرا کی تنخواہ میں اضافے کے بعد لیو الاﺅنس بھی بڑھانے کا فیصلہ
-
پشاور ہائیکورٹ:سانحہ سوات پر چیئرمین انکوائری کمیٹی کا مختلف محکموں کی کوتاہیاں کا اعتراف
-
تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر سپیکرقومی اسمبلی اور خواجہ آصف آمنے سامنے، ایازصادق نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا اضافی تنخواہ لینے سے انکار
-
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے 82 فلسطینی ہلاک
-
گوجرانوالہ میں بجلی کے 30ہزار روپے بل کی ادائیگی میں ناکامی پر نوجوان نے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.