ساہیوال نامعلوم خاتون نومولود بچی کو سکیم نمبر3میں مسجد کے قریب رکھ کر غائب

بدھ 11 مارچ 2020 21:29

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2020ء) سکیم نمبر3میں مسجد فاروق اعظم کے قریب نامعلوم خاتون تقریباً 10روز ہ نومولود بچی کو کپڑوں میں لپیٹ کر رکھ کر غائب ہوگئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کے عملہ نے اطلاع ملنے پر نومولود بچی کو اپنی تحویل میںلیکرڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جہاں متعلقہ پولیس بھی پہنچ گئی۔پولیس نے بچی کو چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے حوالے کردیا ہے ۔ پولیس کے مطابق بچی معذور ہے جبکہ اس کی حالت ٹھیک ہے ۔تفتیش جاری ہے جلد سی سی ٹی وی چیک کرکے متعلقہ خاتون کو تلاش کرلیاجائے گا ۔ تاحال خاتون کاکوئی سراغ نہیں مل سکا۔

متعلقہ عنوان :