سولنگی قبائل ملک کے مختلف علاقوں میں آباد ہیں انھیں یکجا کیا جائے گا ، سر دار عبد الو احید سو لنگی

بلوچستان میں آباد سولنگی اقوام کو ہر دور میں نظر انداز کیا گیا ہے اور ان کے حقوق غضب کئے گئے ہیں ، چیف آف سولنگی

بدھ 11 مارچ 2020 22:40

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2020ء) چیف آف سولنگی و سولنگی قبائل کیسربراہ سردار عبدالوحید سولنگی نے کہا کہ سولنگی قبائل ملک کے مختلف علاقوں میں آباد ہیں انھیں یکجا کیا جائے گا بلوچستان میں آباد سولنگی اقوام کو ہر دور میں نظر انداز کیا گیا ہے اور ان کے حقوق غضب کئے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سولنگی ہاوس سبی میں صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس کی قیادت سبی پریس کلب کے سینئرنائب صدر سلیم گشکوری کررہے تھے اس موقع پرافضال رضا،راشد علی گشکوری،جمال انس بھی موجود تھے سردار عبدالوحید سولنگی نے کہا کہ سولنگی اقوام مظلوم و محکوم قوم ہے جن کے ساتھ ہمیشہ زیادتیاں کی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آباد سولنگی اقوام کو ہمیشہ پسماندہ اور ان کو حقوق سے محروم رکھا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اب ایسا ہر گز نہیں ہوگا ملک کے مختلف حصوں میں آباد اقوام سولنگی کو یکجا کیا جائے گا اوران کو ان کے جائز حقوق دلائیں جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :