مظفرگڑھ، حکومت پنجاب جپسم کھاد سبسڈی پر مہیا کر رہی ہے،زراعت آفیسر

جمعرات 12 مارچ 2020 18:01

مظفرگڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2020ء) زراعت آفیسر محمد طلحہ شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت مختلف فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کے منصوبے کے تحت حکومت پنجاب فصلات کی پیداوار میں اضافے، زمین کی ذرخیزی کو بحال کرنے اور زمین میں سے کلر کو ختم کرنے کے لئے جپسم کھاد سبسڈی پر مہیا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے یونین کونسل خدائی میں فارمر ٹریننگ پروگرام میں کاشتکاروں کے اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے بتایا کہ درخواست گزار ساڑھے بارہ ایکڑ تک زمین کا مالک ہو۔ ٹھیکے دار اور مزارع بھی اس سکیم سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ کاشتکار کے پاس قابل استعمال پانی کے وسائل کا بندوبست ہونا ضروری ہے۔ یہ سبسڈی پانچ ایکڑ تک فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 مارچ 2020 ہے، مزید معلومات کے لئے اپنے قریبی زراعت آفس سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :