زرعی ادویات کے لائسنسوں اوران کی تجدید کے لئے شیڈول جاری کردیاگیا

جمعرات 12 مارچ 2020 18:38

ملتان ۔12مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2020ء) محکمہ زراعت کے شعبہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز ملتان نے زرعی ادویات کے نئے وتجدید لائسنسز کیلئے سال 2019-20 کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق درخواست گزار پیسٹی سائیڈ زکے نئے وتجدیدلائسنسز کے حصول کیلئے درخواست فارم اسسٹنٹ ڈائریکٹرز زراعت (توسیع) و زراعت آفیسران شعبہ پیسٹ وارننگ ملتان، شجاع آباد و جلالپور پیروالا کے دفاتر سے دفتری اوقات میں مفت حاصل کر سکتے ہیں۔

نئے لائسنس کے حصول کیلئے مقرر کردہ فیس مبلغ 6600 روپے جبکہ تجدید لائسنس کیلئے مبلغ 3300 روپے چالان نمبر 32 کے ذریعے سٹیٹ بنک آف پاکستان ملتان میں جمع کروائیں۔ درخواست دہندگان اپنی درخواستوں کے ہمراہ میٹرک سرٹیفکیٹ اور شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ کاپی، پاسپورٹ سائز کی 4 عدد تصاویر لف کریں۔

(جاری ہے)

ہر لحاظ سے مکمل درخواستیں دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعبہ پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز پرانا شجاع آباد روڈ ملتان کے دفتر میں مورخہ 31 مارچ 2020 تک وصول کی جائیں گی۔

تجدید لائسنس کیلئے تین روزہ ٹریننگ 23 اپریل سے شروع ہوگی جبکہ نئے لائسنسز کے اجراء کیلئے 15 روزہ ڈیلرز ٹریننگ پروگرام کا آغاز 6 اپریل 2020 سے ہوگا۔ نئے وتجدید لائسنسز کے حصول کی ٹریننگ ضلعی سطح پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز ملتان کے دفتر میں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :