وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ کمیشن اسلام آباد کا اجلاس

جمعرات 12 مارچ 2020 20:15

وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ کمیشن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور اور چیئرمین لوکل گورنمنٹ کمیشن اسلام آباد علی نواز اعوان کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ کمیشن اسلام آباد کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ راجہ خرم نواز، رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز، سی ڈی اے حکام، اسلام آباد انتظامیہ اوروزارت داخلہ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیئرمین کمیشن نے سینیٹیشن سٹاف کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایات کی۔ میٹرو پولیٹین کارپوریشن کی جانب سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کے معاہدے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں میٹرو پولیٹین کارپوریشن کے رول آف بزنس اور شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور میٹرو پولیٹین کارپوریشن کی ریونیو میں اضافہ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اسلام آباد میں پولن الرجی کے باعث بننے والے درختوں کو ختم کرنے اور نئے مفید درختوں کی شجرکاری کے حوالے سے پالیسی بنا کر اگلی میٹنگ میں لانے کی ہدایت جاری کی گئی۔