آلو کی ایکسپورٹ بند نہ کی گئی تو آٹے کی طرح رمضان میں آلو کے بحران کا خطرہ ہے

ٰمقامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے آلو کی ایکسپورٹس پر فی الفور پابندی لگائی جائی: بلال شیرازی

جمعرات 12 مارچ 2020 22:25

آلو کی ایکسپورٹ بند نہ کی گئی تو آٹے کی طرح رمضان میں آلو کے بحران کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ مقامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے آلو کی بیرون ملک ایکسپورٹ پر فی الفور پابندی لگائی جائے اگر آلو کی بے دریغ بیرون ملک ایکسپورٹ بند نہ کی گئی تو رمضان المبارک میں آلو کے بحران کا خطرہ ہے ۔

اور آٹے کے بحران کی طرح آنے والے دنوں میںآلو کا بحران پیدا ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبزی منڈی کے آڑھتیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوںنے انہیں آلوکی بے دریغ ایکسپورٹ کے باعث ملک میں آلو کی کمی اور رمضان المبارک میں آلو کے بحران سے آگاہ کیا۔سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ ان دنوں میں پورے سال استعمال کیلئے ملک میں آلو کا سٹاک کیا جاتا تھا لیکن آلو کی بیرون ملک ایکسپورٹ کے باعث ایسا کرنا ناممکن ہوتا جارہا ہے Kجس سے آٹے کی طرح ایک نیا بحران پیدا ہونے کاخدشہ ہے اس لیے حکومت فی الفور اس طرف توجہ دے اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے بیرون ملک آلو کی ایکسپورٹ فی الفور بندکرے۔