پی ایس ایل5، لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو کامیابی کے لیے 151رنز کاہدف دیدیا
سہیل اختر کی نصف سنچری
ذیشان مہتاب جمعرات 12 مارچ 2020 20:44
(جاری ہے)
جارح مزاج بلے بازوں کے وقفے وقفے سے آؤٹ ہونے کے باعث لاہور زیادہ بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں اس نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔
محمد حفیظ 35 اور ڈیوڈ ویزے 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔کراچی کی جانب سے عمید آصف اور ارشد اقبال نے 2، 2 جبکہ کرس جورڈن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد کراچی کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں اورعمرخان، عامر یامین اور کیمرون ڈیلپورٹ کو ٹیم سے باہر کیا گیا ہے جب کہ ارشد اقبال، عمید آصف اور اسامہ میر کراچی کی ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔لاہور کے کپتان سہیل اختر نے کہا کہ ہم بھی اگر ٹاس جیت جاتے تو پہلے فیلڈنگ کرتے۔لاہور قلندرز نے اپنے گزشتہ چاروں میچز میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور نے کامیابی حاصل کی تھی۔لاہور قلندرز اپنے 8 میچز میں سے 4 میں کامیابی کے بعد 8 پوائنٹس کے ساتھ اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود ہے جب کہ کراچی 7 میچ کھیل کر 7 پوائنٹس کے ساتھ 5ویں نمبر پر ہے۔دوسری جانب سندھ حکومت نے جمعہ سے کراچی میں پی ایس ایل کے میچز شائقین کے بغیر کرانیکا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ کورونا وائرس کے حوالے سے صوبائی حکومت کی ٹاسک فورس کے اجلاس میں لیا گیا۔وزیراعلیٰ کے میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں شائقین ہوں گے لیکن کل اور دیگر میچز بند سٹیڈیم میں ہوں گے اور شائقین کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ 'ہم میچز کروا رہے ہیں لیکن مزید خطرہ مول نہیں لے سکتے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہارا تو پی سی بی گیری کرسٹن کو ذمہ دار ٹھہرائے گا: راشد لطیف کا دعوی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.