کوروناوائرس کے خطرات کے پیش نظرخیبر پختونخوا میں 15روز کیلئے تعلیمی ادارے بند

جمعہ 13 مارچ 2020 15:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2020ء) کوروناوائرس کے خطرات کے پیش نظرخیبر پختونخوا میں 15روز کیلئے تعلیمی ادارے کوبند کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیرصدارت جمعہ کے روز ہونے والے کابینہ اجلاس میںتمام ہاسٹلوں کو بھی بند کرنے ، تمام فیسٹیولز اور جیلوں میں ملاقاتیں معطل ، سیاسی اور پبلک اجتماعات پر پابندی لگانے اور وزیراعلی خیبرپختونخوامحمودخان کا سوات میں جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ بھی کیاگیا۔کابینہ اجلاس میںشادی بیاہ اور دیگر تقریبات کوبھی محدودرکھنے کے حوالے سے بھی بحث کی گئی جبکہ طورخم بارڈ رسے متعلق فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔