کورونا وائرس، بھارت میں چینیوں سے مشابہت رکھنے والے افراد نسلی تعصب کا شکار

جمعہ 13 مارچ 2020 23:29

کورونا وائرس، بھارت میں چینیوں سے مشابہت رکھنے والے افراد نسلی تعصب ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2020ء) بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے بھارت میں چینیوں سے مشابہت رکھنے والے افراد نسلی تعصب کا شکار ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کی سرحد سے ملحقہ بھارت کی شمال مشرقی ریاستیں بالخصوص منی پور، آرانچل پردیش کے رہائشیوں کی مشابہت چین کے منگولیائی نسل کے لوگوں جیسی ہے اور عام طور پر لوگ چینی اور ان علاقوں کے شہریوں میں فرق نہیں رکھتے ہیں۔

کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث اکثر لوگ ان بھارتی شہریوں کو بھی چینی سمجھتے ہوئے نسلی تعصب کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ بھارت میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد نسلی تعصب کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔ ایک واقعہ میں منی پور سے پہلی مرتبہ دہلی آنے والے خاندان کو کرائے پر مکان لینے میں دشواری آئی حالانکہ اس خاندان نے اپنی زندگی میں چین کا کبھی سفر نہیں کیا ۔