فیس ماسک سمگل کرنے پر وزیر اعظم کے مشیر صحت کو عہدے سے ہٹا کر گرفتار کیا جائے‘پرویز ملک

نیب کو آٹا چینی اور ماسک چور کیوں نظر نہیں آتی کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات ناکافی ہیں‘خواجہ عمران

ہفتہ 14 مارچ 2020 18:48

فیس ماسک سمگل کرنے پر وزیر اعظم کے مشیر صحت کو عہدے سے ہٹا کر گرفتار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اورجنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ فیس ماسک سمگل کرنے پر وزیر اعظم کے مشیر برائے صحت کو ہٹایا جائے اور اسے پابند سلاسل کیا جائے ، نیب کو آٹا چینی اور اب ماسک چور کیوں نظر نہیں آتی ،کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات ناکافی ہیں۔

(جاری ہے)

پارٹی آفس میں ارکان اسمبلی ،رہنمائوں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوری کے مینڈیٹ والے حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبودیا ، حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام رہی،سلیکٹڈ کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی نے عوام کو سانس ہی نہیں لینے دیا،نہ ہی حکمرانوں کو بھیک مانگنے سے فرصت ملی،اناڑی سے حکومت نہیں چل رہی ان سے انتقامی کارروائیوں کے سوا کچھ نہیں ہو پا رہا۔ اس حکومت کے پائوں اکھڑ چکے ہیں اس لئے وہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔