میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی بازار ایسوسی ایشن کے وفد کو بازاروں میں کرونا سے بچائو سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

پیر 16 مارچ 2020 19:38

میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی  بازار ایسوسی ایشن کے وفد کو بازاروں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2020ء) میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز سے بازار ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ میئر اسلام آباد نے وفد کو بازاروں میں کرونا سے بچائو سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز سے بازار ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی اور اس موقع پر قدرتی آفات کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور حکومتی احکامات کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی اس موقع پر میئر اسلام آباد نے کہا کہ کورونا کی آڑ میں اشیاء ضروریہ کی مہنگے داموں فروخت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

شہریوں کو اشیاء ضروریہ مقررہ نرخ پر فروخت کو یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو کسی مشکل میں نہیں ڈالا سکے۔ وزارت صحت نے کرونا وائرس کے متعلق جو احتیاطی تدابیر بنائی ہیں ان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ انسانی جان کی حفاظت کی جا سکے کیونکہ اس وائرس کی کوئی ویکسین نہیں ہے صرف احتیاطی تدابیر سے ہی بچا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر وفد نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :