متحدہ عرب امارات میں مساجد میں نماز جمعہ سمیت تمام نمازوں کی ادائیگی پر ایک مہینہ کیلئے پابندی عائد

اماراتی حکومت کی جانب سے باقاعدہ اعلان کر دیا گیا، خصوصی طور پر اردو میں پیغام جاری

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 16 مارچ 2020 22:24

متحدہ عرب امارات میں مساجد میں نماز جمعہ سمیت تمام نمازوں کی ادائیگی ..
دبئی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ2020) : متحدہ عرب امارات میں مساجد میں نماز جمعہ سمیت تمام نمازوں کی ادائیگی پر ایک مہینہ کیلئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔ مساجد کی پابندی کے حوالے سے اماراتی حکومت کی جانب سے باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے اور خصوصی طور پر اردو میں پیغام جاری کردیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے عربی، انگریزی اور اردو میں پیغام جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ "دین اور جان کی حفاظت کے سلسلے میں شریعت کے مقاصد کو پورا کرنے اور کویڈ19یعنی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور قومی اور انسانی ذمہ داری کو لازمی طور پر اداکرنے اور آفات و بحران سے حفاظت کے قومی ارادےاور وزارتِ صحت کی ہدایت کو پورا کرنے کی غرض سے امارات فتوی کونسل کے فتویٰ سے استدلال کرتے ہوئے جنرل اتھارٹی برائے اسلامی امور اور اوقاف کی طرف سے یہ اعلان کیا جاتا ہے، آج بتاریخ 16/مارچ2020 رات 9بجے سے ملک کی تمام مسجدوں، ان کے صحن اور متعلقات نیز تمام نماز خانوں میں چار ہفتوں کیلئے نماز باجماعت اور نمازِ جمعہ کا سلسلہ موقوف کیا جاتا ہے،
امارتی حکومت کا ٹویٹ
امارتی حکومت کا ٹویٹ
 
چار ہفتوں کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور حالات کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تمام نمازیوں سے مخلصانہ اپیل ہے کہ اس عظیم فریضہ کی پابندی کریں اور اپنے گھروں اور قیام گاہوں میں نماز ادا کرنے کا اہتمام کریں، اور عاجزی اور توجہ کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے وباؤں اور بلاؤں کے دفع ہونے کی اور پوری انسانیت کیلئے صحت و سلامتی اور شفاء و عافیت کی دعا کریں۔"

متعلقہ عنوان :