عالمی وبائی بیماری کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں، قمر زمان
منگل 17 مارچ 2020 12:11
(جاری ہے)
اسی طرح پاکستان میں بھی اپریل میں شروع ہونے والے پی ایس اے کے ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ برائے مینز اینڈ ویمنز جو کہ اپریل کے پہلے ہفتے میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جانی تھی کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی ہے ۔
اسی طرح دیگر قومی ایونٹس بھی کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کرنے پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان سمیت بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ضرور ہوئی ہیں لیکن کھلاڑیوں کو اپنی فٹنس برقرار رکھنے کیلئے تربیت جاری رکھنا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کھلاڑیوں کی فٹنس صحیح نہیں ہو گی تو ان کے کھیل میں تسلسل جاری نہ رہ سکے گا۔ قمر زمان نے کہا کہ پشاور میں آئندہ ماہ اپریل میں پی ایس اے کا ایونٹ 10 سال بعد کھیلا جانا تھا تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے اب اکتوبر میں پشاور میں کھیلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سکواش کا مستقبل روشن ہے ۔ ملک میں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے لاہور، پشاور، کراچی میں اکیڈمیاں کام کر رہی ہیں جن میں جونیئر کھلاڑیوں کو سابق سینئر کھلاڑی تربیت دے رہے ہیں۔ آئندہ پانچ سے چھ سالوں کے بعد ان اکیڈمیوں سے ایسے باصلاحیت کھلاڑی ابھر کر سامنے آئیں گے جو پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کریں گے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر ایئر چیف مجاہد انور خان اور فیڈریشن کے دیگر عہدیداران سکواش کے فروغ اور بہتری کیلئے بھر پور اقدامات کررہے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.